جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ولی عہد شیخ مشعل الاحمد کو کویت کا نیا امیر نامزد کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا امیر نامزد کردیا گیا، 83 سالہ مشعل کویت کے نئے حکمران ہونگے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ کی جانب سے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر نامزد کیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کی جانب سے شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم امیر کی انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

سابق امیر کویت شیخ نواف الاحمدال جابر کی علالت کے باعث 83 سالہ ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح 2021 سے حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

- Advertisement -

علالت کے باعث سابق امیر نے اپنی زیادہ تر ذمہ داریاں ولی عہد شیخ مشعل سونپیں تھیں، تاہم اب انھیں شیخ نواف کے جانشین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

کویت نے 40 روزہ سوگ اور تین دن سرکاری محکموں کی بندش کا اعلان بھی کیا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے شیخ نواف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے جانشین شیخ مشعل، علی الصباح خاندان اور کویت کے عوام سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو نومبر کے آخر میں طبی ایمرجنسی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم ان کی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

شیخ نواف الاحمد 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے، اس سے پہلے شیخ نواف کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں