دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔ ’
شیخہ لطیفہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ان کے ہاں شاہی بچے پیدائش کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام شیخہ بنت فیصل القاسمی رکھا گیا ہے۔‘
شیخہ لطیفہ کو بیٹی کی پیدائش پر انسٹاگرام مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، مداح ننھی پری کو صحت و سلامتی کی دعائیں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شیخہ لطیفہ 2016 میں شیخ فیصل سعود خالد القاسمی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔