ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

والد کی برسی پر شیخ راشد المکتوم کا جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور ولی عہد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے والد کی برسی پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیخ راشد کا انتقال 7 اکتوبر 1990 میں ہوا ، والد کی برسی کے موقع پر دبئی کے وزیر اعظم نے اتوار کی شام جذباتی تعزیتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’7 اکتوبر 1990 دبئی نے اپنے باپ کو کھو دیا جو اچھا انجینئر بھی تھا، اُس روز کئی دل ٹوٹ گئے تھے اور بہت سارے لوگوں کو اس بات کا یقین ہی نہیں ہوا کہ وہ اپنے والد سے محروم ہوگئے‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’’والد کا سایہ سر سے اٹھا جانا بہت مشکل مرحلہ ہے، کیونکہ اُس کے بعد آپ یتیم ہوجاتے ہیں، باپ ہی اپنے بچے کی زندگی اور کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے، والد کی وجہ سے ہی آج ہمارا ملک برقرار ہے‘‘۔

یاد رہے کہ دبئی میں شیخ راشد کی برسی کے موقع پر تعزیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں