اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں، ظالم کو سزا ضرور ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ماڈل ٹاؤن سانحے کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کے حکم پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، ماڈل ٹاؤن میں ظلم وبربریت کی انتہا کی گئی انہیں سزا ضرور ملے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست بدلنے جارہی ہے، ظالم کو سزا ضرور ملے گی، ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملے گا، ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کو بھگایا گیا ہے، پہلے چور کی ماں کو پکڑا جائے گا، چور خود بخود پکڑے جائیں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ کہیں بھی چلے جائیں مظلوموں کی آہ سے نہیں بچ سکتے، ملوث پولیس افسران بھی کٹہرے میں لائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سانحہ کی انکوائری رپورٹ کو شائع کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کا فیصلہ سامنے آتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کیا، جس میں ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی 2 دن میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی منظوری دیدی اور کہا کہ اپیل میں رپورٹ پبلک کرنے کے حکم پر حکم امتناع حاصل کیا جائے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔