بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شریف فیملی کو مائنس ہوتا دیکھ رہا ہوں، کوئی این آر او نہیں ہوگا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف فیملی کو مائنس ہوتا دیکھ رہا ہوں، کوئی این آر او نہیں ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ سے پہلے شریف خاندان کا مارچ ہوجائے گا، نواز شریف کو سزا ہوئی تو دنیا بھر میں دولت ضبط ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی بینیفشری ہیں، برطانوی حکومت نے تصدیق کردی ہے، مریم نواز کا سیاست میں مستقبل ختم ہوچکا ہے، مستقبل کی سیاست میں شریف برادران کا کوئی کردار نہیں دیکھ رہا، شریف خاندان ساری حرکتیں سیاسی شہید بننے کے لیے کررہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت نہیں دیکھ رہا، چور آگے آگے بھاگ رہے ہیں، ہم ان کے پیچھے پیچھے جارہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان بھی اعتماد کی کمی ہے، خاقان عباسی، اسحاق ڈار میں اتنی دوری ہے جتنی نواز اور شہباز میں ہے، خاقان عباسی نے قریبی دوستوں کو بتایا کہ اسحاق ڈار پھنسنے والا ہے، خاقان عباسی نے چیدہ چیدہ افراد کو اپنا ساتھ دینے کا کہا ہے، شاہد خاقان نے نئے وزیر خزانہ کے لئے نام مانگ لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی اور اسحاق ڈار میں بڑا فاصلہ پیدا ہوچکا ہے، خاقان عباسی نے بتایا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے راستہ بناسکتے ہیں، خاقان عباسی کا کہنا ہے ساتھ دیا جائے تو وہ مستقل وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم پاک چین راہداری منصوبے کے حامی ہیں، سی پیک منصوبے میں کوئٹہ کے قریب پاور پلانٹ میں تاخیر ہوئی ہے، چین گوادر میں اپنا سٹی پلان چاہتا ہے۔

یہ پڑھیں: تیس دسمبر تک نوازشریف کے کیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوجائے گا ،شیخ رشید


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں