جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میں عام معافی اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتا ہوں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جن کا سیاست سے تعلق ہے ان کا ٹرائل کریں اور جو عام آدمی ہیں انہیں معاف کریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیسز کی سماعت کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے اوپر 14 مقدمات ہیں امید ہے سرخرو ہوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 24 نومبر کی احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، 24 نومبر کی کال کا پی ٹی آئی والوں سے پوچھا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے زور دیا کہ اصل مسائل کی طرف آئیں کیونکہ لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں، مہنگائی میں جو سب کا حال ہے وہی میرا بھی ہے، آئی ایم ایف نے اس قوم کا مزید امتحان لینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عام معافی اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتا ہوں، بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ میں نے بہاولپور میں 7 سال قید کاٹی لیکن 40 دن کا چلہ زیادہ سخت تھا، میں مشکور ہوں چلے کے دوران تشدد نہیں کیا گیا، 40 دن جس غار میں رکھا ہوا تھا وہ بہت مشکل تھا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تعلقات بہتر ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں