جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

اسلام آباد دھرنے کے پیچھے میرا ہاتھ ہوتا تو حکومت ختم ہوجاتی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کے پیچھے میرا کوئی ہاتھ یا پلان نہیں تھا اگر اس کا ماسٹر پلان میرا ہوتا تو حکومت ختم ہوچکی ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک شدید بحرانوں سے گزررہا ہے اور اب پورے پاکستان کو صرف ایک ہی ادارے فوج پر بھروسہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دھرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی یا ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت نے کوئی سیاست نہیں تھی البتہ عالمی سازش تھی کہ مظاہرین اور فوج کا آپس میں ٹکراؤ کروایا جائے مگر یہ پلان ناکام ہوا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہر شخص مجھے دھرنے میں ملوث کرنے کی باتیں کرتا ہے، اگر اس معاملے کے پیچھے میرا ہاتھ ہوتا تو اب تک حکومت ختم ہوچکی ہوتی۔

مزید پڑھیں: فیض آباد دھرنا:عدالت میں سیکورٹی اداروں کی رپورٹس غیرتسلی بخش قرار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کا کہنا تھا کہ دھرنوں والوں سے 20 روز پہلے بھی معاہدہ طے کیا جاسکتا تھا مگر حکومت نے لاپرواہی اور سستی سے کام لیا۔

شیخ رشید احمد نے مطالبہ کیا کہ احسن اقبال فوری طور پر وفاقی وزیر داخلہ کے منصب سے مستعفیٰ ہوں۔

واضح رہے کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے خلاف تحریک لبیک یارسول اللہ اور پاکستان سنی تحریک نے اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پر 20 روز تک دھرنا دیا تھا جس کے بعد حکومت نے مظاہرین نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد انٹرچینج پردھرنا ختم‘ نظامِ زندگی بحال

حکومت کی جانب سے عجلت میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جس کے باعث مظاہرین نے فیض آباد کا کنٹرول ایک لمحے کے لیے بھی نہیں چھوڑا اور دوسری جانب ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

بعد ازاں حکومت اور مظاہرین کے مابین تحریری معاہدہ ہوا جس کے بعد  زاہد حامد نے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور مظاہرین واپس اپنے گھروں کو چلے گئے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں