اشتہار

‘نوازشریف وزارت خزانہ پر اپنا آدمی بیٹھانا چاہتے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملی بھگت سے اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کروایا، چند دن بعد بہت کچھ سامنے آئے گا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے مستعفیٰ ہونے کے بعد نوازشریف وزارتِ خزانہ پر اپنا آدمی لاکر بیٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومتی اراکین کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے رسہ کشی جاری ہے، آئندہ چند دنوں میں بہت کچھ سامنے آئے گا، 20 دسمبر تک سب کو معلوم ہوجائے گا کہ شاہد خاقان عباسی کہاں کھڑے ہیں اور نوازشریف کہاں پر موجود ہیں‘۔

آصف کرمانی کو متوقع وزیرخارجہ بنائے جانے کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ’نوازشریف کی خواہش ہے کہ لڑائی ہوجائے مگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خاندانی بیک گراؤنڈ کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں‘۔

- Advertisement -

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اگر نوازشریف نے ملی بھگت سے اسحاق ڈار کو ملک سے بھگایا تو یاد رکھیں کہ جو پہلے وعدہ معاف گواہ بن سکتا ہے وہ دوبارہ بھی بیان دے سکتا ہے‘۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ’جو بیانات اسحاق ڈار دے چکے ہیں اگر وہ سامنے آگئے تو نوازشریف کی سیاسی اور معاشی زندگی کا پوسٹ مارٹم ہوجائے گا‘۔

ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں مسلسل عدم حاضری پر اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیرخزانہ احتساب سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک میں مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ صدرنیشنل بینک سعید احمد کے وعدہ معاف گواہ بننے کے فیصلے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر وزرات سے استعفیٰ دینے کا دباؤ بڑھنے لگا ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو مستعفی ہونے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں