جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عمران خان ہمارے مہمان ہیں،اگر زیادتی ہوئی تو آج ہی آپ کی سیاسی قبر بنا دیں گے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں، اگر زیادتی ہوئی تو آج ہی آپ کی سیاسی قبر بنا دیں گے۔

تفصیلات کے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ریلی میں جائیں گے ،عوام کاسمندر ہوگا، چور، ڈاکو، لٹیروں نے ملک پر قبضہ کیا ہے ان سے جان چھڑائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی اس وقت مادرملت کے ساتھ کھڑی تھی، جب بہت سارے سیاسی ایوب خان کے ساتھ کھڑے تھے، عمران خان کے ساتھ سینہ تان کر چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ریلی میں ثابت کریں گےعوام کا سمندر لال حویلی راولپنڈی سے جائے گا، عمران خان جو بیانیہ دیں گے اس پر پہرہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج غربت،مہنگائی اور بے روزگاری چوروں نے نافذ کی ہے ، ان چوروں اور ڈاکوؤں کو سیاسی طور پر نیست و نابود کریں گے، رانا ثنااللہ اجرتی قاتل، بدمعاش ہے ،دھمکیاں دے رہا ہے مگرہم چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان ہمارا مہمان ہے ، راولپنڈی ایک وفاداراورغیور شہر ہے ، ہمارے مہمانوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تو سیاسی طور پر آج ہی قبرستان بنا دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں