اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتا ہوں اجمل قصاب کے گھر کا پتہ میڈیا کو نواز شریف نے دیا تھا، جس دن نواز شریف سچ بولے گا وہ اس کی زندگی کا آخری دن ہوگا، میں آج اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عوامی تحریک کے زیراہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے سابق وزیر اعظم اور ان کے بھائی شہباز شریف کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آج جگہ جگہ دھکے کھا رہا ہے، انہوں نے نواز شریف کیخلاف ’’مودی کا جو یارغدار ہے غدار ہے‘‘ کے نعرے بھی لگوائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل کاروباری لوگ ہیں، خرید وفروخت کرتے ہیں، شہبازشریف کو نیب نے22 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے قصور کے اندوہناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہ ایک زینب کا کیس نہیں ہے ایسے کئی کیسز ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف کا لیڈر شیخ مجیب بن گیا ہے، ان کے گھر میں ایک حسینہ واجد بھی ہے، شاہد خاقان عباسی کہتا ہے کہ 5 ججز کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈالو۔

 شریف برداران مال لگا کرسیاست کرتے ہیں، مجھےپتہ ہے سیکرٹ فنڈ کیسے دیئے جاتے ہیں، ماڈل ٹاؤن کے قاتل کاروباری لوگ ہیں ،خرید وفروخت کرتے ہیں، یہ لوگ تقریروں سے نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں اور آج اس موقع پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کرتا ہو۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےٹوئٹ کے وقت کو سمجھیں، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کیخلاف بیان دیا اس کے بھی وقت کو دیکھیں، بہت کچھ سامنے آجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں