تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسلم لیگ ن سے ش نکل کر رہے گی، آرمی چیف سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، مسلم لیگ ن سے ش نکل کر رہے گی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’مولانا فضل الرحمان سے لے کر بلاول تک تمام سیاسی قائدین کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایسے شخص کا نام بتائیں جو ملاقاتیں نہیں کرتا‘۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے سے متعلق زیادہ باتیں کرنے سے گریز کریں ورنہ بیچ چوراہے پر ہنڈیا پھوڑ دوں گا اور پھر سب کو دیگر ملاقاتوں کا احوال بھی معلوم ہوجائے گا‘۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے ملاقاتوں میں مریم اور نوازشریف سے متعلق گفتگو بھی کی، محمد زبیر کی تصدیق

اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے آرمی چیف سے ملنے میں برائی اور غلط بات کیا ہے؟ میں نے کون سی غلط بات کی تھی جو طوفان کھڑا کردیا گیا، انہیں شرم نہیں آتی کیمرے کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں‘۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ’ملاقات کی ایک بات کا بتنگڑ بنا دیا گیا، آرمی چیف سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، اگر میرے سے متعلق باتوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مجبوری میں وہ ساری باتیں بتاؤں گا جنہیں سُن کر سب حیران رہ جائیں گے‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ن سےش نکل کررہےگی، یہ بس4دن کی کہانی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -