جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

نواز شریف باہر جاسکتے ہیں تو زرداری کا بھی حق ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف باہر جاسکتے ہیں تو زرداری کا بھی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف باہر جاسکتے ہیں تو زرداری کا بھی حق ہے، بلاول جگ جگ پنڈی آئیں راستے میں پلکیں بچھائیں گے پھول کا فیشن پرانا ہوگیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو غدار سمجھتا ہوں نہ ہی کرپٹ سمجھتا ہوں۔

- Advertisement -

وزیر ریلوے نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے سادہ اکثریت چاہیے جو موجود ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسکوٹر بیچ کر ریشم کا کاروبار شروع کیا، بینک سے قرض لیتا تو صنعتکار بن جاتا اور بعد میں معاف کرالیتا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی قیادت میں بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں: شیخ رشید

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے راولپنڈی تا کراچی کا سفر صرف 8 گھنٹے ہوجائے گا، ایم ویل ون سے ایک لاکھ ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں چھوٹے موٹے مسئلے لگے رہتے ہیں۔ پاکستان کا بہترین اسپتال راولپنڈی میں بننے جا رہا ہے۔ اس اسپتال میں 14 آپریشن تھیٹر ہوں گے۔ وزارت ریلوے کا خسارہ 3 سال میں ختم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں