تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’یقین ہے جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند نہیں اٹھائے گا‘

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یقین ہے جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند نہیں اٹھائے گا۔

اے آر نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملکی استحکام میں اداروں کا اہم کردار ہے اور وہ یہ کردار خاموشی سے بھی ادا کرسکتے ہیں، اداروں کو اپنا سمجھتا ہوں لیکن سیاست میں عمران خان کے ساتھ کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کچھ دن پہلے کہا اہم تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں ہے تو میں نے ان سے کہا کہ یہ بیان پہلے دے دیتے تو اچھا ہوتا۔

"ہوسکتا ہے عمران خان راولپنڈی میں جلسہ دن کی روشنی میں ختم کریں”

شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ نگراں حکومت کی زیادہ مدت کے آپشن کو مسترد کردیا ہے، مجھے نہیں معلوم عمران خان راولپنڈی آنے کے بعد کیا کریں گے مگر اسے مزید چوک چوراہے میں رہنا پڑے تو وہ رہ لیں گے، ہوسکتا ہے وہ راولپنڈی میں جلسہ دن کی روشنی میں ختم کریں۔

"پاکستان میں سیاسی عدم استحکام شدت سے بڑھ گیا ہے”

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام شدت سے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے معاشی طور پر بہت نقصان ہورہا ہے، ملک ہم سب کا ہے معیشت کے لیے سب کو پھر کام کرنا ہوگا۔

"ملک ہے تو ہم ہیں، سب سیاست دانوں کو ملک کا سوچنا چاہیے”

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیردفاع، وزیرداخلہ جیسے بیانات دے رہے ہیں عہدوں کی اہمیت کوسمجھیں، دنیا سیاست دان کے بیان کو دیکھتی ہے اور اپنی رائے قائم کرتی ہے ملک ہے تو ہم ہیں، سب سیاست دانوں کو ملک کا سوچنا چاہیے۔

"عظیم صحافی ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا”

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان لینے کی سازش ناکام ہوئی، عظیم صحافی ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، میری دعا اور امید بھی ہے کہ ملکی بہتری کے لیے فیصلے ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -