تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول، سکیورٹی بڑھا دی گئی

راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی فون کال موصول ہونے کے بعد سربراہ عوامی لیگ اور ان کی رہائش گاہ لال حویلی کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

سی پی او آفس کے سرکاری نمبر پر شیخ رشید پر حملہ کرنے کی دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی۔ کال کرنے والے نے اپنا نام ارشاد انصاری بتایا۔

پولیس نے سربراہ عوامی لیگ کو دھمکی سے آگاہ کر دیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس حکام نے شیخ رشید کے بھتیجے راشدشفیق کو صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ تھانہ سول لائن میں دھمکی آمیز کال کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا مقدمہ درج

یاد رہے کہ ستمبر میں شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا جبکہ تھانے میں بھی درخواست دے دی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -