جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

خورشید شاہ اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پارلیمنٹ کی راہداریوں میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمے میں شکوے شکایات کیے گئے اور خفیہ ملاقاتوں کا عندیہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پارلیمنٹ کی راہداریوں میں ہونے والی اتفاقیہ ملاقات اُس وقت دلچسپ مکالمے میں تبدیل ہوگئی جب شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید سے عمران خان کی مخالفت کا شکوہ کیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کرخورشید شاہ ہاتھ جوڑتے ہوئے شکایت کی کہ شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے؟ ہم لوگ بھی اپوزیشن کا حصہ ہیں جس پر خورشید شاہ نے کہا وہ سیاست دان ہیں بے غیرت نہیں ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کے طنزیہ ریمارکس پر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بھی بے غیرت نہیں ہیں اس ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ اور مضبوط اپوزیشن رہنما ہیں۔

جس پر خورشید شاہ نے ارد گرد موجود لوگوں کو دیکھتے ہوئے جواباً کہا چھوڑیں شیخ صاحب اِدھر مسلم لیگ (ن) والے بھی کھڑے ہیں علیحدگی میں بات کریں گے اور میں آپ کے ذریعے عمران خان کو پیغام اور مشورہ دوں گا۔

واضح رہے شیخ رشید تحریک انصاف کے حلیفوں میں وہ واحد رہنما ہیں جو کبھی طاہر القادری سے عمران خان کی صلح کرواتے ہیں تو کبھی پی پی سے عمران خان کے روابط استوار کرواتے نظر آتے ہیں تا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکھٹی اور متحد رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں