راولپنڈی: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جولوگ کام نہیں کررہے وہ ریلوے میں نہیں گھرجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے سال نو پراپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 2019 میں 20 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جولوگ کام نہیں کررہے وہ ریلوے میں نہیں گھرجائیں گے، ریلوےغریب کی سواری ہے، غریب کوسہولت دیں گے۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ فائیواسٹارہوٹل کی سہولتوں والی ٹرین بھی اس سال چلائیں گے۔
ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے،غریب کوسستا ٹکٹ ملے گا‘ شیخ رشید
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے، غریب کے لیے سستا اور امیر کے لیے مہنگا ٹکٹ ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریلوے کی آمدن میں 2 ارب روپے اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس نے مسافر کو بغیرٹکٹ سفر کروایا وہ نوکری سے فارغ ہوگا۔