تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”دھمکیاں مل رہی ہیں“ شیخ رشید نے تھانے میں درخواست دیدی

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ رشید نے تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ میرے میڈیا سینٹر کے باہر گزشتہ رات سے مشکوک افراد دیکھے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر کی جانب سے مجھے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، حکومت مخالف ایک اہم رکن ہوں میری جان کو خطرہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر میں  قتل ہوگیا تو نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شامل تفتیش کیا جائے، رانا ثنا اللہ، حسین نواز، معین نواز اور سلمان شہباز کو شامل تفتیش کیا جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ رانا ثنا اللہ بدنام زمانہ قاتل، منشیات کیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا مرتکب ہوا ہے۔

قبل ازیں شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اہم اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ یہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد مارچ میں حادثہ کرنا چاہتے ہیں، میرا کل دو بار پیچھا کیا گیا، تھانہ سیکریٹریٹ اور کوہسار میں درخواست دے آیا ہوں۔

Comments

- Advertisement -