منگل, جون 18, 2024
اشتہار

کوئی شک نہیں پی ٹی آئی حکومت گرانے میں قمر باجوہ ملوث تھے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی حکومت گرانے میں قمر باجوہ ملوث تھے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت جارہی تھی مجھے پتا تھا کیونہ ایم کیو ایم نے بتادیا تھا، میں نے مکان خالی کردیا تو خان کہنے لگے کہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ حکومت جارہی ہے میری تو بات چیت ٹھیک ہوگئی ہے، خان سے کہا کہ ایم کیو ایم نے بتایا کہ حقیقی سگنل دینے والوں نے بتادیا ہے کہ حکومت جانے والی ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ اس عمران خان کی حکومت گرانے میں باجوہ صاحب شامل تھے؟ شیخ رشید نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے، ایک دفعہ گھر سے نکلا تو سالک اور محسن نقوی نکل رہے تھے تو مجھے اور یقین ہوگیا کہ کچھ نہ کچھ ہورہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شخص گیٹ نمبر چار کے بغیر سیاست میں نہیں آیا، کئی ایسے لوگ ہیں جن کو خبر ہوئی کہ یہ ہورہا ہے وہ ملک سے ہی بھاگ گئے وہ وہاں مزے کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے خلاف تمام شہادتیں پی ٹی آئی سے آئیں، دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف گڈ بک میں نہیں مگر شہباز سے پھر بھی بہتر ہے، پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ہوتے نہیں دیکھ رہا، اگست تک آرپار ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں