منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تحریک انصاف اورعوامی مسلم لیگ کی مشترکہ حکومت بنے گی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میری پارٹی ایک سیٹ کی ہے، امید ہے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کی مشترکہ حکومت بنے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے عمران خان کی پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجائے گی، نشستوں پر ٹکٹوں کا فیصلہ عمران خان کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ساری مسلم لیگ وہ کام نہ کرسکی جو صرف میں نے کیا، مجھے بہت سی مذہبی جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ میرے ساتھ ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اس دفعہ میں سب سےزیادہ ووٹ لوں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن شریف خاندان نے سچ بولا وہ ان کی زندگی کا آخری دن ہوگا، اگرعمران خان کی لہر چل پڑی تو نوازشریف کہیں نظرنہیں آئے گا۔

مزید پڑھیں: شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی، چیف جسٹس جہاد کررہے ہیں، شیخ رشید

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ مل کر الیکشن کرائیں گے تو ہوجائیں گے، کالا باغ ڈیم بنانے کا حامی ہوں لیکن مشکل نظر آتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں