راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں اہم قرار دے دیئے اور کہا عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہوں گے، قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے ، باقی سب سے مایوسی ہے عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی۔
وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی، غریب قحط سےمر گیاہےمہنگائی کاجن حکومت کو کھا جائے گا۔
آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہوں گے قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہےباقی سب سے مایوسی ہے عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی غریب قحط سےمر گیاہےمہنگائی کاجن حکومت کو کھا جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 23, 2023
سابق وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ’13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتاہے، IMFکی صدر بھی کہتی ہےامیروں کوسبسڈی دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور نے جیل بھروتحریک کاحق اداکردیا، آل شریف، زرداری،فضل الرحمان کےعلاوہ سب پاکستان کےلیےپریشان ہیں، اقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازارلگاہے۔