ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا  اور کہا امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، امیدوار کوسزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی این اے 60 کے الیکشن ملتوی ہونے پر پٹیشن دائرکردی، رٹ پٹیشن لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائرکی گئی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، امیدوار کو سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر پچیس جولائی کو انتخاب کا حکم دیا جائے۔

گذشتہ روز شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 60 میں انتخاب ملتوی کیے جانے کا نوٹس لیں۔


مزید پڑھیں : چیف جسٹس این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹس لیں، شیخ رشید


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات کا غیر آئینی استعمال کیا ہے، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں میں الیکشن ملتوی کیوں نہیں کیے گئے، آئین کے تحت کوئی طاقت الیکشن روک نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی راولپنڈی این اے 60 سے الیکشن لڑ رہے تھے ، جہاں ان کا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔

حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے این 60 پر انتخابات ملتوی کردیئے تھے اور کہا تھا کہ تمام جماعتوں کویکساں موقع دینا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی اورعوامی مسلم لیگ نے ان اے ساٹھ میں انتخاب ملتوی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں