لاہور : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ریاست پوری طاقت سےدہشت گردوں کامقابلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پردہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے واقعےمیں شہید5ایف سی اہلکاروں کےدرجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردبزدلانہ کارروائیوں سےہمارےحوصلے پست نہیں کرسکتے، ریاست پوری طاقت سےدہشت گردوں کامقابلہ کرےگی ،ایف سی بلوچستان نےملکی سلامتی اور حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سبی کے علاقےسانگان میں ایف سی پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعلیٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا بہادرجوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا ہے، شہیداہلکاروں کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے ناسور کےمکمل خاتمے کیلئےیک جان ہے،صوبےکے امن کوہرگز سبوتاژ ہونےنہیں دیں گے۔