راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام قومی کے لیے قلم دوات اورصوبائی اسمبلی کے لیے بلے پرمہر لگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے توہین آمیزالفاظ کی مذمت کی۔
شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ایک لاکھ ووٹوں کی برتری سے جیتوں گا، عوام قومی کے لیے قلم دوات اورصوبائی اسمبلی کے لیے بلے پرمہر لگائیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایل این جی کرپشن پرسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کومناظرے کاچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا شورکرنے والوں کواپنی شکست واضح نظرآرہی ہے۔
نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا‘ شیخ رشید
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کوپیسوں سے نہیں خرید سکتا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آمروں کے خلاف سب سے پہلے ہم نکلے اور نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا۔
سپریم کورٹ نےشیخ رشید کواہل قرار دے دیا
واضح رہے کہ رواں ماہ 13 جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قراردیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔