اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

یہ حکومت صرف اپنے کیس ختم کرنے اور عوام کو بجلی کے تاروں پر لٹکانے آئی ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ حکومت صرف اپنےکیس ختم کرنے اور عوام کوبجلی کےتاروں پر لٹکانےآئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کسی ملک نے انہیں پانچ ڈالر بھی دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنے کیسز معاف کروانے اور عوام کو بجلی کے تاروں پر لٹکانے آئی ہے، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بھی حالات خراب ہو رہے ہیں، اگلے مہینے کے آخر تک نواز شریف بھی اپنابیانیہ بدلے گا۔

جواِس حکومت سےمذاکرات کرےگاوہ منہ کالاکرےگا، کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے۔

گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جو موجودہ حالات ہیں، اس صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ کیس پر کیس کریں گے مگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کریں گے۔ قبرایک جب کہ مُردے تین ہیں، بڑا ریلیف سپریم کورٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں