راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہیں اور حکومت ڈیزل 10 روپے اور بجلی 4.5 روپے مہنگی کررہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو بے زبان اور بے آوازسمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی۔
سابق وزیر داخلہ نے عدلیہ کے ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ رویہ قابل تعریف کرتے ہوئے حکومت کے حوالے سے کہا کہ یہ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سےدوستی کریں گے۔
دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے،حکومت ڈیزل10روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔عوام کو بے زبان،بے اوازسمجھنے والےپچھتائیں گے۔غذائی قلت گوداموں اوردکانوں کو لوٹ وائےگی۔عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔یہ سیلاب کے بہانے انڈیا سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 1, 2022
گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟
شیخ رشید نے کہا تھا کہ سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزیدتباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔