راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لندن میں فیصلہ کرنےکےبعداتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں، عوام مہنگائی سےمرگئی معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہوگئی ، عمران خان کےسب سے اچھے تعلقات سعودی پرنس سے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئے، نیب میں کیس ختم کرانےوالوں کاتانتا بندھا ہے، احتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا،30 نومبر تک سیاست واضح ہوجائے گی۔
لندن میں فیصلہ کرنےکےبعداتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔عوام مہنگائی سےمرگئی معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہوگئی۔عمران خان کےسب سےاچھےتعلقات سعودی پرنسMBSسےہیں۔بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئےنیب میں کیس ختم کرانےوالوں کاتانتا بندھاہےاحتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا30نومبرتک سیاست واضح ہوجائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 14, 2022
یاد رہے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا، مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔