راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود ایم کیو ایم حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔
ایم کیو ایم کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اپنےکارکنوں کی لاشیں ملنےکےباوجودحکمرانوں کی سیاسی لاش کیساتھ کھڑی ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ صدرسیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے، سیلاب زدگان کی مدد نہیں، صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے جبکہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔
وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہےاور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔MQM اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا Dچوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں،صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے۔گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 15, 2022
شیخ رشید کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی ہائی کورٹ سےملتی ہے۔
سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔
حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف مذہبی گارڈ کے استعمال سے متعلق انھوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والےعوام میں جانے کے قابل نہیں ، عمران خان کودیوارسےلگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔
لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سےملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔ایسادکھائی دیتا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سےبڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 15, 2022