جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘امریکی سفیر کے پاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کے پاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں زرمبادلہ ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، امریکی ایمبیسڈر کے پاؤں پڑنے کے باوجود بھی آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا اور گرے لسٹ سے نکلناابھی فائنل نہیں ہوا، حکومت بوجھ تلے خود گررہی ہے، صرف ان کے اپنے کیس ختم ہو رہے ہیں اور غریب کا راشن ختم ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

عدالت میں پیشی کے موقع پر عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مٰیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر داخلہ خود دہشت گرد ہے، جو ہم پر بغاوت اور توڑپھوڑ کے مقدمے کروا رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کی تباہی کا سبب بن رہی ہے ، جولوگ انہیں لائے وہ بھی پچھتا رہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سب دیکھ لیں عمران خان کی کال پر لوگ کس طرح باہر نکلے، الیکشن کروائے جائیں تاکہ پتاچلےقوم چوراتحاد کےساتھ ہےیاعمران کے ساتھ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں