تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پولیس کی تنخواہوں میں فوج کی طرح اضافہ کیا جائے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے محکمہ پولیس کی تنخواہیں فوج کی طرح بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں منعقدہ یوم شہدا پولیس کی تقریب میں شرکت کی اور شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس پربہت دباؤ ہے کہ اُن کی تنخواہوں میں فوج کی طرح اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکے مدارس میں1800 بچیاں پڑھتی ہیں، جن کا تحفظ پولیس کرتی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’بھارت، اسرائیل نے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کررکھی ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’معاشی حالات ٹھیک ہونے کے بعد جرائم کی تعداد میں خود بہ خود کمی ہوجاتی ہے، پولیس کو متحرک ہونا ہوگا کیونکہ اُن پر بہت سے امتحانات آئیں گے‘۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے پولیس کے شہدا کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -