تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’عمران خان کی آئندہ حکومت کے دن آج سے شروع ہوگئے‘

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پی ڈی ایم بوریا بستر باندھ لے، عمران خان کی آئندہ حکومت کے دن آج سے شروع ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بیلٹ اور بوریا بستر باندھ لے، عمران خان کی آئندہ حکومت کے دن آج سے شروع ہوگئے ہیں۔ پوری قوم 26 نومبر کو عمران خان کی تقریر کا انتظار کر رہی ہے۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ نئے الیکشن ہونے چاہئیں یہ تمام اداروں کا متفقہ فیصلہ ہوگیا ہے اور واضح کہتا ہوں کہ قبل از وقت انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ سارا کام خوش اسلوبی سے طے ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کیلیے الیکشن تو ان کی سیاسی موت ہے لیکن تاخیر سے ملک کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج سیاست سے دور ہو گئی۔ اداروں کا سیاست سے دور ہونے کا فیصلہ اچھا ہے اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ زبردست لیڈر شپ کا چناؤ ہوا ہے دونوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لوگ چاہتے تھے کہ عمران خان اسمبلی میں بیٹھ جائیں اور اداروں سے لڑائی ہو لیکن کپتان آئین وقانون کے مطابق ہی کھیلے اور دو دن کا جو وقفہ تھا وہ ختم کردیا۔ تعیناتی معاملے پر صدرعارف علوی اور عمران خان نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ انہیں بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مثبت فیصلہ کیا ہے۔ ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کے ساتھ کبھی ٹکراؤ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی ناراضی رہی۔ گزشتہ 7،8 ماہ سے بات چیت بند رہی کیونکہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا۔ میری کمٹمنٹ عمران خان کی حد تک ہے کسی سے ٹکراؤ نہیں چاہتا۔

Comments

- Advertisement -