ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نواز شریف کیسی نگراں حکومت چاہتے ہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نظر آ رہا ہے کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے لیکن نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھایا جائے۔

سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ’’باخبر سویرا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت پر بہت گند پڑ چکا ہے اور کوئی یہ گند اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔ نظر آ رہا ہے کہ ملک الیکشن کی جانب جا رہا ہے لیکن نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت ہو رہی ہے اور رابطے بھی ہیں، تاہم جو باتیں ہو رہی ہیں وہ کامیاب ہو رہی ہیں یا نہیں یہ معلوم نہیں ہے۔ میں نے عمران خان سے بات چیت کے متعلق پوچھا بھی نہیں ہے۔ صدرعارف علوی شریف آدمی ہیں، وہ بات کو سمیٹ کر رکھ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی گئی۔ ارشد شریف کو شہید کیا گیا۔ اس قتل میں نواز شریف ملوث ہے یا نہیں، یہ فیصلہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بھی تعیناتی ہو ہمارے لیے قابل احترام ہے لیکن موجودہ حکومت نے ایک تعیناتی کو سب سے بھاری کر دیا ہے۔ ملکی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں