تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والی اسمبلی پرکروڑ بار لعنت بھیجتا ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والی اسمبلی پرایک کروڑ 101 مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں، ایسی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتا جہاں ناموس رسالت پر سمجھوتہ ہوتا ہو.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنڈکس کے آپریشن کے سبب کچھ دنوں کے لیے آرام پر تھا اس لیے استعفے کے حوالے سے حکمت عملی سے طے نہیں کرسکا لیکن اتنا جانات ہوں کہ جلد پی ٹی آئی بھی میرے ساتھ استعفیٰ دے گی.

انہوں نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 747 جہاز کے کمیشن سے شاہد خاقان نے ایئر بلیو بنائی، اس وقت ملک میں 10 سے 15 ڈاکوؤں کی حکومت ہے، شاہد خاقان عباسی جواسٹیبلشمنٹ کے اصل آدمی ہیں نے دنیا کی سب سے مہنگی گیس خریدی، ایل این جی 200 بلین روپے کا فراڈ ہے جس میں نوازشریف، اسحاق ڈار اور سیف الرحمان شامل ہیں، میں نے دستاویزات نکال لی ہیں، 20 لوگ ملوث ہیں.

شیخ رشید نے سی پیک میں لوٹ مارکرنے والے 4 لوگوں کو پاکستان میں پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملتان سکھر موٹر وے میں اربوں روپے کھائے گئے جس کے میں نے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں اور آرمی چیف، چیف جسٹس، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیئرمین نیب کو بھی خط لکھا ہے جب کہ خورشید شاہ نے کیپٹن صفدر کی 9 ارب کرپشن سے متعلق 3 خط لکھے تھے.

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں این آر او کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں لیکن چیف جسٹس کے ہوتے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ آئین و قانون کے خلاف کوئی بات ہو ،  نوازشریف ضیاالحق کی بات کیوں نہیں کرتے ضیاء الحق نہ ہوتے تو نوازشریف کا تعارف صرف اتفاق فاؤنڈری ہوتا، بینظیر کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ نوازشریف کی سازش تھی

طاہر القادری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ 3  بڑی جماعتوں کا ایک اسٹیج  پر آنا بڑی بات ہے وگرنہ پی پی اور پی ٹی آئی جو ایک دوسرے کا منہ تک نہیں دیکھنا چاہتی تھیں وہ ساتھ بیٹھیں پی ٹی آئی اور پی پی کو ساتھ  بٹھانے میں طاہر القادری نے کردار ادا کیا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو نا سور سمجھتا ہوں گو ابھی طاہر القادری علاج کیلئے باہر گئے ہیں لیکن اگر عمران خان  اور میں بھی باہر چلے جائیں تو بھی نوازشریف نہیں بچ سکتے، نوازشریف عدلیہ کے نام پر اپنی رہائی کی تحریک چلا رہے ہیں کیوں کہ انہیں پتہ ہے کہ سزا ہونے والی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -