منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جے آئی ٹی ’جاتی امراء انویسٹی گیشن ٹیم‘ ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

دادو: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سن لو جے آئی ٹی کا مطلب ’جاتی امراء انویسٹی گیشن ٹیم‘ ہے۔

شیخ رشید دادو میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا فیصلہ آگیا ہے اور جے آئی ٹی کا حکم دے دیا گیا ہے جس کے سامنے وزیراعظم کو پیش ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر15 دن بعدعدالت میں خود پیش ہوں گا اور اگر کوئی افسر ڈنڈی مارے گا توعدالت کو اس کی نشاندہی کروں گا کیوں کہ اب نوازشریف اور ملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلےمیں کہا کہ قطری خط صرف ایک جھوٹ ہے جب کہ نوازشریف بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے اسی لیے اب انیس بیس گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہا نوازشریف کو 2ججز نے کہا کہ نااہل ہے جب کہ 3 نےکہا کہ سپلی آئی ہے اس لیے نواز شریف سن لو !!! جے آئی ٹی کا مطلب جاتی امراء انویسٹی گیشن ٹیم ہے اور اب ان کے بچنے کے چانسز صفر ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں ظلم کے خاتمے کے لیےعمران خان کا راج لانا ہوگا اور آج کے مجمع نے اس کی تائید کر دی ہے جب کہ کل اسلام آباد میں عمران کی سونامی آئے گی اور تخت رائے ونڈ پر بیٹھے بادشاہوں کو ہلا کر رکھ دے گی جو حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں