اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ریلوے کے لیے جیب سے بھی پیسہ لگانا پڑا تو لگاؤں گا: شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی جیب سے بھی پیسہ لگانا پڑا تو لگاؤں گا ریلوے ٹھیک کروں گا، 4 ہزار کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق درمیانی راستہ نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہم نے ڈپٹی ڈی ایس لگانے کا فیصلہ کیا ہے، 4 ہزار کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق درمیانی راستہ نکالیں گے۔ تمام یونین عمران خان اور ان کی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 12 سال پہلے میں ریلوے کے مزدوروں کو ایک گریڈ دے کر گیا تھا۔ کچھ نہیں چھپاؤں گا جو بھی معاملات ہوں گے سامنے لاؤں گا، مسافروں کا کوئی مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ فریٹ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی سی میں پیر کے دن وزارت ریلوے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ ریلوے کی اربوں کی جائیداد ہے۔ نیب کو لاہور سے پہلا کیس شالیمار سے متعلق بھیج رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کے خلاف کسی قسم کی انکوائری کی ہدایت نہیں کی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے قرضے بھی اتر سکتے ہیں۔ جو لوگ ریلوے میں کنٹریکٹ پر ہیں مہربانی کر کے خود چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان آئی ٹی کے ماہرین بڑی حمایت میں آئے ہیں، کراچی میں وائی فائی اور ٹریکر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا سے بھی تحریک انصاف کے نوجوان نے آ کر ہمیں جوائن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان مفت میں کام کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔ ایک ویب سائٹ لانچ کر رہے ہیں جس میں آئیڈیاز لیں گے۔ ویب سائٹ کے ذریعے پیغام دیں گے ہمیں مفت میں مشورے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدور کام کرنا چاہتا ہے، معذرت کے ساتھ کام نہیں ہو رہا۔ کوچز کے مسائل کو ٹھیک کریں گے۔ 152 لوکو موٹیو میں 78 کو ٹارگٹ کر کے ٹریکر لگا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے اپنی جیب سے بھی پیسہ لگانا پڑا تو لگاؤں گا ریلوے ٹھیک کروں گا، ایسے ٹریکر لگائے جائیں گے جو سامان کا وزن تک بتائیں گے۔ ہدایت کی ہے جتنا لوڈ لے جایا جا سکتا ہے لے کر جائیں۔ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوا ہے اس کو عمران خان کی قسمت سمجھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ مارکیٹنگ افسران بھرتی کریں گے موجودہ افسران تھکے ہوئے ہیں، ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نوجوان آگے آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں