اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سیاسی جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملے پر اکٹھے ہیں: شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہونے جارہی ہیں، چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 40 فیصد سے کم آمدن دینے والی ٹرینیں بند کریں گے، ایم ایل ون منصوبے کے معاہدے پر اکتوبر میں دستخط ہوں گے۔ ایم ایل 2 منصوبے پر بھی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں بنا رہے، بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہونے جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رات کو بات ہوئی وزیر اعظم نے کہا عثمان بزدار نہیں جا رہے، مرکز اور صوبے میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے۔ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست بدل رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میرے سامنے کراچی میں گورنر راج جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے، بات آگے بڑھ چکی ہے۔ افغانستان کے گزشتہ 4 سے 5 دن سے حالات بہت خراب ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملے پر اکٹھے ہیں، نیب اپنی علیحدہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔ سپریم کورٹ ملک میں جمہوریت کی ضمانت ہے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی اور سندھ میں گورنر راج نہیں دیکھ رہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درمیانی راستے کے لوگ بیچ میں موجود ہیں، آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دیے ہیں۔ آصف زرداری ایسے ہیں کہ وہ بانٹ کر کھاتے ہیں، نواز شریف اکیلے کھاتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اے سی کی سہولت کی بات بہت چھوٹی ہے، پی ٹی آئی کے بعض لوگ خفا ہو جاتے ہیں لیکن اے سی ضرور ملنا چاہیئے۔ جو مکیش کے گانے سنتے ہیں انہیں مکیش کی ٹیپ ملنی چاہیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں