ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے مجھے پتہ ہے کب کھولنا ہے ، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، مجھے پتہ ہے کب کھولنا ہے سیاست میں صحیح وقت اور صحیح فیصلہ اہم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے سپریم کورٹ کےباہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 36 ہزارملزمان کو نامزد کیا جن کا4 ماہ میں ٹرائل کرنے کا کہا ہے لیکن 36 ہزارملزمان میں سے 25 ہزار ملزمان مفرور ہیں ، میری زندگی میں 36ہزار ملزمان کافیصلہ نہیں ہو سکتا۔

میں نے سیاسی روزہ رکھا ہواہے، روزہ طویل نہیں ہوسکتا، سیاست میں درست فیصلہ اوروقت اہم ہوتاہے، سولہ سترہ بار وزیر رہا ہوں مجھے بہتر پتا ہے کس دن روزہ کھولنا ہے۔

مزید پڑھیں : ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو، شیخ رشید

گذشتہ ہفتے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے کیونکہ ہر طرف اندھیرا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں