جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نواز شریف، شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، ایک ہزار این آر او بھی شریف خاندان کو انصاف سے نہیں بچاسکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا سے وطن واپسی کے بعد راولپنڈی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ ایک نااہل آدمی کے لیے قانون نہیں بن سکتا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ چوروں سے نجات کا وقت آگیا ہے، جمہوریت سے نواز شریف کو شدید خطرات ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک دن لندن ایک دن پاکستان میں ہوتے ہیں، حدیبیہ پیپر مل کیس کو جلد سنا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پیش آئی تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے، پاکستان میں آئندہ چھ ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

یہ پڑھیں: نوازشریف پانامہ سےہٹ ہوگیا ہے،شیخ رشید

 واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ نواز شریف نے چالیس سال میں اپنی جگہ کسی کو آگے نہیں آنے دیا، نواز شریف پانامہ سے ہٹ ہوگئے ہیں۔

یہ پڑھیں: مارچ 2018 سےپہلےحکومت کا کوئیک مارچ ہوجائےگا‘ شیخ رشید

 یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، شریف خاندان این آر او ڈھونڈ رہا ہے، جو نہیں ملے گا، مارچ سے پہلے حکومت کا کوئیک مارچ ہوجائے گا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں