اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کہتے ہیں انقلاب آئے گا،انقلاب آپ کے گھرسےآنے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دستاویز کے حصول کے لیے مجھے کئی جگہ دھکے کھانے پڑے۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ 15 سال کی کرپشن ہے جس میں خاقان عباسی خود پارٹنر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل میں قطر کے معاہدے کی کاپی جاری کرنے لگا ہوں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں اسحاق ڈار کی کرپشن کا ذکر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مریم کہتی ہیں نوازشریف کی بیٹی ہوں اس لیے میرے خلاف بات ہورہی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ برطانوی اٹارنی جنرل نے مہر لگائی کہ مریم نوازفلیٹوں کی بینیفشری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بے ایمان ہیں، چوروں کے ساتھ کھڑاہونے والا بھی بے ایمان ہے۔
نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا گیا، نواز شریف کے ذہن میں یہ بات ہے کہ پاک فوج ان کے راستے میں رکاوٹ ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔