جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیر اعظم شاہد خاقان کا دورہ امریکا مشکوک ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں وزیر اعظم کے جہاز پر وزیر خزانہ ملک سے بھاگ جاتا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ امریکا مشکوک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نااہلی کیس پر ان کا کہنا تھا کہ جب فیصلہ عدالت میں ہو تو اس پر تبصرہ نہیں کیا جاتا، عدلیہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا سر آنکھوں پر ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے میرے اثاثوں سے متعلق دوبار تحقیقات کرائی، ان کی آنکھوں سے تکبر ابھی تک نہیں نکلا، نواز شریف صرف اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، شہباز شریف اب وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ این اے 60 اور 62 سے الیکشن لڑوں گا، آنے والے دنوں میں سب سے بڑا مسئلہ نگراں حکومت ہے، آٗئندہ الیکشن کا فیصلہ عوام کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی، عمران خان کی مشاورت کے بغیر نگراں وزیر اعظم آیا تو اچھی فضا نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لوگ سمجھتے ہیں کہ کوئی این آر او آئے گا میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں ہوگا، چوہدری برادران سیاسی مخالف ہیں مگر کرپٹ نہیں ہیں۔

نا اہل نواز شریف شہبازشریف کے ذریعے وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، شیخ رشید

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے، انہیں مری اور چھانگا مانگا میں لگائی گئی منڈیوں کا بھی حساب دینا چاہئے، نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں