کراچی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا،اپوزیشن سےکوئی اعتماد کی ضرورت نہیں ہے ، وہ خود چور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کراچی پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کنویں کی مینڈک ہے،مستقبل کی سیاست گہرے پانی کی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم چین اورامریکادونوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اسی لئے دنیا اور افغانستان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نےاےپی ایس کےبچوں کوقتل کیایاجونقل مکانی کرکےچلےگئے ان کا مسئلہ الگ ہے، بہت بڑی سطح پر بات چیت جاری ہے، جو ہتھیار پھینک دے ان سے بات ہوسکتی ہے، ابھی صرف بات چیت کا آغاز ہے، بات ابھی آگے نہیں بڑھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونے کونے سے دہشت گردی کو ختم کردیں گے، دنیاکی کوئی سپر پاور ہمیں پاس نہیں کر سکتی ہے،ہم ایسی پوزیشن پر بیٹھےہوئے ہیں کہ دنیا ہم سےبات کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کون گڈ ہے کون بیڈ ہے.
چیئرمین نیب کی توسیع کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اسی ہفتےچیئرمین نیب کابھی فیصلہ ہوجائےگا، اپوزیشن سےکوئی اعتماد کی ضرورت نہیں ہے ، وہ خود چور ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کےساتھ پیٹرول کے حوالے سےبات چیت ہے،پاکستان میں اس وقت بھی بھارت اور بنگلادیش سےتیل سستاہے، مہنگائی کی سب سےزیادہ فکرعمران خان کوہے، مہنگائی پر جلد کنٹرول حاصل کرلیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منظرنامہ تبدیل ہونے جا رہا ہے، جوہتھیارپھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں،بھارت بات چیت سے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے گا تو بات کی جائے گی۔
ڈالر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی ہےکہ ڈالرکی ذخیرہ اندوزی پرکارروائی کریں، پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، مہنگائی پر بھی قابو پالیا جائے گا۔