جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 100 دن کے اندر 20 ٹرینیں چلائیں: شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریل چلےگی تو پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی.

ان خیالات کا اظہار  انھوں نے پشاور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں 100 دن کے اندر 20 ٹرینیں چلائیں.

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےجو ذمے داری دی ہے، اسے نبھائیں گے، ریلوے 15 فریٹ ٹرینیں چلائے گی، انگریز جہاں ٹریک چھوڑ کر گیا تھا، آج بھی وہیں ہیں، یہ بدقسمتی ہے.

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گوادر  دنیا کی 6 بڑی گہرے پانی والی بندگاہوں میں شامل ہے، جہاں ایک وقت میں 186 جہازلنگر انداز ہو سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تین ماہ میں 20 فی صد مسافر وں کی تعداد بڑھ گئی ہے، مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، لیکن حالات بدلنے کا یقین ہے، پشاورجلال آباد ٹرین کے لئے فیزیبلیٹی بنانےکا ٹھیکہ دے دیا ہے.


مزید پڑھیں: تبدیلی ٹرین کے انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے: شیخ رشید

انھوں نے مزید کہا کہ مارچ سے دو نان اسٹاپ وی وی آئی پی ٹرین چلائیں گے، پیسے دگنے لیں گے، جنوری تک تمام ٹکٹیں بک ہیں،ایمرجنسی ٹرین چلانےکی کوشش کررہے ہیں.

یاد رہے کہ آج وزیر ریلوے نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹریک کے 70 سال کے ڈھانچے کو تبدیل کریں گے۔ تبدیلی انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں