اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انصارالاسلام والوں میں ہمت ہے توالیکشن والے دن آکر دکھائیں ، لگ پتہ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن نےووٹ خریدنےکابازارگرم رکھا ہوا ہے اور بلیک میلنگ شروع کی ہوئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنا مرضی پیسے لگائے عمران خان 5 سال پورے کرے گا اور عدم اعتماد عمران خان کےلیے اطمینان کی تحریک ہوگی، اپوزیشن کے ضمیرفروش ہے یہ مال بنانے کیلئے آرہے ہیں، اپوزیشن ایک سال تک الیکشن کا انتظار کرے۔
وزیر داخلہ نے کہا میری دعا ہے کہ خوش اسلوبی سے یہ مسئلہ حل ہوجائے ، ایسا کوئی حادثہ نہ ہو جائے جس کے بعد سب پچھتائیں، ایک سال الیکشن میں رہ گیاہےایسانہ ہویہ 10سال لائن میں لگےرہیں۔
انھوں نے خبردار کیا کہ کسی ملیشیا کواجازت نہیں کہ وہ اسلام آباد پرچڑھائی کرے، انصارالاسلام والوں میں ہمت ہے توالیکشن والے دن آکر دکھائیں ، لگ پتہ جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی غفورحیدری نے میرے ساتھ زبردستی تصویر کھنچوائی ، ان سےکوئی سیاسی بات نہیں ہوئی ، میری نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی دشمنی ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا میں سڑکوں پرآگیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا تو عمران خان واقعی زیادہ خطرناک ثابت ہوگا، بی اے پی ڈنکے کی چوٹ پرعمران خان کے ساتھ ہے۔