تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...
Array

مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے، شیخ رشید

رحیم یار خان: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا صوبے کی نہیں قومی سیاست کرتا ہوں ، مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پہنچے، دورہ میں ریلوے کے اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ ہیں، وزیر ریلوے نے خصوصی ریل کار کے ذریعے ٹریک کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رحیم یار خان سےکراچی تک کا چار دن کا دورہ ہے ، سب سے زیادہ ٹریک اور سگنل کا مسئلہ سکھر ڈویژن میں ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ بہت سخت ہے

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پرانی کوچز کوبحال کر کے 10ارب زیادہ کمائے، ٹریک ایم ایل ون جس دن شروع ہوا ہے، ریل کی ترقی ہوگی، ایم ایل ون کا کام سکھر ڈویژن سے شروع ہوگا، دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھایا جائےگا۔

شیخ رشید نے کہا چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ بہت سخت ہے، صوبے کی نہیں قومی سیاست کرتا ہوں ، جنوبی پنجاب صوبے پر کام ہورہا ہے، چوروں نے غیر ضروری اسٹیشن بنائے، اربوں روپے ان اسٹیشن پر لگائے گئے جن کی ضرورت نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے، پہلا ٹوئٹ صبح کروں گا 4سال پرانی ویڈیوز چلا کر کردار کشی کی جا رہی ہے۔

مولانا بادشاہ آدمی ہے اسمبلی نہیں آیا تو کونسی بڑی بات ہے

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا مولانا بادشاہ آدمی ہے اسمبلی نہیں آیا تو کونسی بڑی بات ہے، مولانا سمجھتے ہیں کہ وہ اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو ان کی اپنی اکھاڑ پچھاڑ ہو گی۔

Comments

- Advertisement -