منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا ہے، اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے مجھے کیوں نکالا اب کہاں غائب ہوگئے، ووٹ کو عزت ملی ہے تو مشاہد حسین ٹیں ٹیں کررہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آج پاکستان میں نیا سورج طلوع ہوگا، الیکشن کمیشن، چیف جسٹس کا بروقت انتخابات کرانے پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب کہتا تھا عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا تو مذاق اُڑایا جاتا تھا، میری جیت بے روزگار نوجوانوں اور مزدوروں کی جیت ہے، میں سرمایہ کاروں کا امیدوار نہیں عوام کا نمائندہ ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی جیل میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا انتظار ہورہا ہے، میرا ایک ہی مقصد تھا کرپٹ نواز شریف کو باہر پھینک دوں، قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کا جنازہ نکال دوں گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ تمام جماعتوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، جنہوں نے ووٹ نہیں دئیے ان کی بھی خدمت کریں گے، لال حویلی تمام جماعتوں کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

مزید پڑھیں: کہا تھا عمران خان حکومت بنائیں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں گا، شیخ رشید


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں