منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اگرفیصلہ خلاف آتا توقبول کرتا میں نوازشریف نہیں ہوں‘ شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا، میں نے کوئی دولت نہیں چھپائی، میری ساری دولت راولپنڈی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا اللہ تعالیٰ نے آج بھی مجھےعزت دی، اگر فیصلہ میرے خلاف بھی آتا تو قبول کرتا، میں نوازشریف نہیں ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میں راولپنڈی کا ہوں، ساری دولت راولپنڈی میں ہے۔ انہوں نے مخالفین پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف میں آرہا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لیاقت باغ میں 22 تاریخ کو این اے 60 کا جلسہ کروں گا اور 23 کو این اے 62 کا جلسہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو میری موت دیکھ رہے تھے ان کی سیاسی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا جس فیصلے کو انہوں نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت ہے، انہوں نے کہا کہ اس دفعہ میں عمران خان کے ساتھ مل کرحکومت بناؤں گا۔

سپریم کورٹ نےشیخ رشید کواہل قرار دے دیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں سے 2 نے شیخ رشید کے حق جبکہ ایک جج نے ان کی مخالفت میں فیصلہ دیا، جسٹس قافی فائز عیسیٰ نے اختلافی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مزید سماعت کے لیے فل کورٹ کو بھیجا جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں