منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘پاکستان چین تعلقات میں مزید مضبوطی ،ایم ایل ون پاکستان میں سفری انقلاب لائے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزیرریلوے شیخ رشید کوایم ایل ون منصوبے کی ایکنک سے منظوری پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ایم ایل ون پاکستان میں سفری انقلاب لائے گا اور پاکستان چین تعلقات کومزید مضبوط کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید سے چین کےسفیر یاؤ جنگ کی ملاقات ہوئی، جس میں چینی سفیر نے شیخ رشید کوایم ایل ون منصوبے کی ایکنک سے منظوری پرمبارکباد دی۔

چینی سفیر نے کہا ایم ایل ون پاکستان میں سفری انقلاب لائےگا اور پاکستان چین تعلقات کومزید مضبوط کرے گا جبکہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون جدید ریلوے کی طرف پہلاقدم ہے، یہ منصوبہ ملک کے معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون موجودہ حکومت کا فلیگ شپ اور ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے، ایم ایل ون پر 6.8 ارب امریکی ڈالرلاگت آئے گی اور کراچی تا پشاور 1872 کلومیٹر تیز رفتار نیا ٹریک تعمیر ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان عوام کے لئے ایک عظیم منصوبہ ہے ، منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

ملاقات میں چینی سفیر کی کوروناپرجلد قابو پانے پر حکومت پاکستان، ڈاکٹرزوطبی عملے کی بھی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں