جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ریل گاڑی سے سفر کرنے پر شیخ رشید نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید اور جرمن سفیر برن ہارڈ شلگ ہیک کے درمیان ملاقات ہوئی، وزیر ریلوے نے جرمن سفیر کا ریلوے سے سفر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ رشید اور جرمن سفیر کے درمیان آج ملاقات ہوئی، جس میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کراچی پشاور مین لائن ون منصوبے پر بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

جرمن سفیر برن ہارڈ نے وزیر ریلوے کو راولپنڈی سے کراچی تک اپنے سفر سے متعلق آگاہ کیا، اور کہا کہ ریلوے پاکستان کی ثقافت اور علاقوں کو جوڑتی ہے، سفر کے دوران پاکستانیوں سے ملنا اچھا تجربہ رہا۔

شیخ رشید جرمن سفیر کو پاکستان ریلویز کی بک دیتے ہوئے

اس موقع پر شیخ رشید نے کا کہا کہ پاکستان ریلوے کی ترقی ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے، ہم ریل نیٹ ورک کو ایم ایل ون منصوبے سے اپ گریڈ کر رہے ہیں، 1872 کلو میٹر ٹریک کی اپ گریڈنگ اسی سال شروع ہوگی، ایم ایل منصوبے سے کراچی اور راولپنڈی کا سفر صرف 10 گھنٹے کا رہ جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے سے مال گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی اضافہ ہوگا، ریلوے سالانہ 7 کروڑ مسافروں کو سفر کی سہولت مہیا کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں