جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شیخ رشید عدالت سے روانگی کے بعد سے لاپتا ہیں، شیخ راشد شفیق

اشتہار

حیرت انگیز

سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید لاپتا ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ پولیس نے شیخ رشید کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، وہ عدالت سے روانگی کے بعد سے لاپتا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’شیخ رشید تھانہ آبپارہ و سیکرٹریٹ میں موجود نہیں۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں بروقت ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی صحت سے متعلق تشویش ہے، پولیس ان سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں