اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف، ہولی فیملی منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو دل کی تکلیف اٹھ گئی ہے، جس کے باعث انھیں فوراً ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید راولپنڈی میں ایک کالج کی تقریب کے بعد لال حویلی پہنچے تھے، کہ انھیں اچانک دل کی تکلیف اٹھی، جس پر انھیں فوری طور پر ہولی فیملی منتقل کیا گیا۔

شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے لال حویلی میں لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران انھیں دل کی تکلیف ہوئی۔

- Advertisement -

تازہ ترین:  راولپنڈی میں 200 کنال پرسب سے بڑا اسپتال بنا رہے ہیں، شیخ رشید

رکن قومی اسمبلی راشد رفیق نے بتایا کہ دل کی تکلیف کے سبب شیخ رشید کو ہولی فیملی لایا گیا، جہاں انھیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، اور اب ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، تاہم اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

خیال رہے کہ شیخ رشید نے اس سے قبل کالج کی تقریب سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ راولپنڈی میں 200 کنال پر سب سے بڑا اسپتال بنا رہے ہیں، جب کہ چین کی مدد سے ریلوے یونی ورسٹی بھی بنائی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہے چین کی کمپنی ریلوے ٹریک ڈال دے، ریلوے میں کوتاہی سے میری کوششوں پر پانی پھر جاتا ہے، ریلوے ٹریک کے لیے ایم ایل ون اسی مہینے شروع ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں