تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شیخ رشید کی نوازشریف کو بڑی پیش کش

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کو وطن واپسی کے حوالے سے اہم پیش کش کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اور مریم نواز کو آج ہر صورت فیصلہ کرنا ہوگا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کا پاسپورٹ زائد المیعاد (ایکسپائر) ہوچکا ہے، اس لیے وہ کسی قیمت پر بھی پاکستان نہیں آسکتے‘۔ وفاقی وزیرداخلہ نے پیش کش کی کہ ’اگر نوازشریف وطن واپس آنا چاہیں تو حکومت خصوصی سرٹیفیکٹ جاری کرسکتی ہے‘۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ’پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے نوازشریف دنیا کے کسی بھی ملک سفر نہیں کرسکتے‘۔

مزید پڑھیں: میاں صاحب پلیز واپس آئیں،آصف زرداری کا نواز شریف کودوٹوک پیغام

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زداری نے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے اور نوازشریف کو وطن واپس آنے کا دو ٹوک مشورہ دیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’ہم اس جنگ میں آخر تک آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو وطن واپس آنا ہوگا، سینیٹ میں اپوزیشن میں مل کر انتخابات میں حصہ لیا مگر اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے تک پاکستان نہیں آئے‘۔

Comments

- Advertisement -